مقبوضہ کشمیر کو پاکستانی قبضہ سے آزاد کرایا جائے : آر ایس ایس

نئی دہلی 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں کوئی تائید حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد آر ایس ایس کے ترجمان ’ آرگنائزر ‘ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے غیر قانونی قبضہ سے آزاد کروانا ہی اس مسئلہ کا واحد حل ہے ۔ اخبار میں شائع اداریہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے اور یہ حقیقت سب پر عیاں ہے ۔ اب دوسری جانب ہندوستان کو عالمی سطح پر اقتدار کا مرکز سمجھا جا رہا ہے ہے ۔ اخبار میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے غیر  قانونی قبضہ سے آماد کروانا ہی اس دیرینہ مسئلہ کا واحد حل ہے ۔ اخبار میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کشمیر میں استصواب عامہ کا مسئلہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ایک روایت کے طور پر اٹھایا ہے ۔ تاہم نواز شریف کو پہلے ہی طرح کوئی بین الاقوامی توجہ حاصل نہیں ہوئی ہے ۔