نئی دہلی ، 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ پاک مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے ظلم کو دکھانے والا ویڈیو وہ پردہ گرا چکا ہے جو پاک آرمی اور آئی ایس آئی نے ڈال رکھا تھا اور دنیا اب دیکھ سکتی ہے کہ پاکستانی قبضے کے ’’حقیقی اور ہولناک نتائج‘‘ کیا ہیں۔ سینئر حکومتی ذرائع نے پاکستان کا یہ دعویٰ مسترد بھی کردیا کہ یہ ویڈیو جوڑ توڑ کے بنایا گیا ہے اور یہ ہندوستانی میڈیا کا پروپگنڈہ ہے۔ ذرائع نے اسے پاکستان کا گھسا پٹا حیلہ قرار دیا۔