واشنگٹن، 5دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے کہا ہے کہ اسرائیل- فلسطین تنازعہ کے قطعی حل سے قبل امریکہ کے یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے سے علاقائی کشیدگی بڑھے گی اور امن کاعمل متاثر ہو گا۔امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان نے خبر دار کیا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کے حل سے قبل مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے کوئی بھی اعلان امن عمل کے لیے سخت نقصان دہ ہو گا۔خالد بن سلمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے اعلان سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا، مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے کسی اعلان سے امن عمل مکمل طور پر تباہ ہوجائے گا۔امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فلسطین تنازعہ کے قطعی حل سے پہلے یروشلم کے کسی بھی اعلان سے امن کے عمل پر منفی اثر پڑے گا اور علاقائی کشیدگی بڑھے گی۔ امریکی انتظامیہ کو یہ بات بتا دی گئی ہے کہ سعودی عرب کی پالیسی فلسطینی عوام کی حمایت کی رہی ہے۔