کولکتہ ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قومی سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ان کی پارٹی راجستھان کی چیف منسٹر وسندھرا راجے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتی۔ ایک مفرور شخص کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات کی بنیاد پر کارروائی ممکن نہیں ہے۔ اگر ایک شخص جو ملزم ہے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے نوٹسیں دی گئی ہیں تو اسے مفرور سمجھا جائے گا اور اس نے جو دستاویز پیش کی ہے اس کی بنیاد پر بی جے پی کوئی کارروائی نہیں کرسکتی۔