مفخم جاہ کالج آف انجیئیرنگ اینڈ ٹکنالوجی کو تین نئے ریسرچ سنٹرس کے قیام کی منظوری

حیدرآباد /27 ستمبر ( راست ) عثمانیہ یونیورسٹی نے مفخم جاہ کالج آف انجینیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی بنجارہ ہلز کو تعلیمی سال 2017-18 سے سیول انجینیئرنگ ، الکٹریکل اینڈ الکٹرانکس انجینیئرنگ اور کمپیوٹر سائنس انجینیرنگ کے شعبوں میں تین ریسرچ سنٹرس کی منظوری دی ہے ۔ جناب ظفر جاوید سکریٹری سلطان ا لعلوم ایجوکیشن سوسائٹی نے بتایا کہ مفخم جاہ کالج آف انجینیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں اس وقت 16 ریسرچ اسکالرس پی ایچ ڈی کی تکمیل میں مصروف ہیں ۔ انجینئیرنگ کے پانچ شعبوں کے ہر ایک شعبہ میں 15 ریسرچ اسکالرس پی ایچ ڈی کی تکمیل کے اہل ہیں ۔ اس وقت الکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن انجینئیرنگ ، میکانیکل انجینئیرنگ میں اسکالرس پی ایچ ڈی کر رہے ہیں ۔ مفخم جاہ کالج آف انجینئیرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالرس کی تعداد 75 ہے جو ملک کی کسی بھی اقلیتی کالج کے مقابلہ میں زیادہ ہے ۔ انجینیئرنگ کی تکمیل کیلئے شعبہ جات میں پی ایچ ڈی کیلئے ریسرچ کی سہولتوں کی فراہمی سے اقلیتی طلباء کو زبردست فائدہ ہوگا ۔