ملتان۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مفتی عبدالقوی کا کہنا ہیکہ انھیں سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے قتل کیس سے بری کردیا گیا ہے۔ مفتی قوی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ کے قتل میں جو کوئی بھی ملوث ہو، اسے ضرور سزا ملنی چاہیے۔ یاد رہیکہ پولیس نے مفتی قوی کو قندیل کیس کے حوالے سے ایک سوالنامہ بھیجا تھا، کیونکہ قتل سے پہلے قندیل بلوچ کیساتھ سیلفیوں کے منظرعام پر آنے کے بعد مفتی قوی خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے۔ مفتی قوی نے بتایا کہ اپنے قتل سے 23 دن قبل قندیل بلوچ نے ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعہ ان سے معافی مانگ لی تھی۔