جموں ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ حکومت تشکیل دینے کے سلسلہ میں تجسس برقرار رہنے کے دوران مفتی محمد سعید مرحوم کے خاندان نے جموں کے چیف منسٹر کے سرکاری بنگلہ کا تخلیہ کردیا۔ ریاست جموں و کشمیر کا سرمائی دارالحکومت ہے جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں سرگرم ہیں کہ مفتی محمد سعید کی دختر اور متوقع جانشین محبوبہ مفتی کے ارادے کیا ہیں۔ سرینگر سے موصولہ اطلاع کے بموجب پی ڈی پی کا آج ایک اہم اجلاس مقرر تھا جس میں تشکیل حکومت کے مسئلہ پر غور کیا جانے والا تھا لیکن کوئی وجہ ظاہر کئے بغیر اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ پی ڈی پی کے بعض قائدین کا کہنا ہیکہ محبوبہ مفتی سعید حکومت کی 10 ماہی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتی ہیں۔ اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گی۔