مفاد عامہ کے مسائل پر متعلقہ عہدیداروںکے ساتھ میئر کا اجلاس آج

حیدرآباد ۔ 21 ستمبر (سیاست نیوز) میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے مفادعامہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے 22 ستمبر کو تمام متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے میٹرو ریل کاریڈرس میں سڑک کشادگی کے کاموںمیں جی ایچ ایم سی کی جانب سے مدد کا بھی اظہار کیا۔ یہ اجلاس منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل این وی ایس ریڈی کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کے بعد طلب کیا گیا ہے۔ قبل ازیں جی ایچ ایم سی میئر اور منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل نے میٹرو ریل بھون میں منعقدہ ایک میٹنگ میں میٹرو ریل کاموں کیلئے سڑک کشادگی کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔