مغویہ طالبات کی عصمت ریزی کا اندیشہ

نیویارک۔7 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) زائد از 200نائیجریائی اسکولی طالبات جو بوکو حرام عسکریت پسندوں کی قید میں ہیں‘ انہیں یقینی طور پر عسکریت پسندوں کے ذریعہ عصمت ریزی کئے جانے کا خطرہ لاحق ہے ۔ اقوام متحدہ جنسی تشدد کی نمائندگی کرنے والی نمائندہ زینب حوا بنگورا نے نیویارک میں ایک ظہرانے کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ جب وہ طالبات واپس آئیں گی تو ان میں سے نصف سے زائد طالبات حاملہ ہوچکی ہوں گی۔ امریکہ میں برطانوی سفیر اور ایڈمئرس ٹینا براؤن سے ملاقات کے دوران زینب حوا دراصل آئندہ ہفتہ لندن میں جنسی تشدد کے خلاف ایک عالمی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں آئی ہوئی ہیں جس میں اداکارہ انجیلنا جولی اور برطانوی معتمد خارجہ ولیم ہیگ معاون صدرنشین ہوں گے ۔