حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا ساتواں تربیتی اجتماع اتوار 5 جولائی کو صبح 10 تا ایک بجے دن مسجد صلاح الدین خاں نزد پانی کی ٹانکی مغل پورہ میں منعقد ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے ۔ مولانا مفتی محمد خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ حج سے متعلق اہم امور پر روشنی ڈالیں گے ۔ مولانا عبدالغفور فضائل و مناسک حج و عمرہ اور مولاناسید اولیاء حسینی قادری آداب زیارت روضہ نبویؐ بیان کریں گے ۔ ممتاز علمائے کرام اور ماہرین فضائل و مناسک حج و عمرہ ، آداب زیارت روضہ نبوی ؐ مدینہ منورہ بیان کریں گے ۔ قرات کلام پاک اور نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ احرام باندھنے کا طریقہ سکھایا جائے گا ۔ سفر حج سے متعلق مختلف اہم امور کی تفصیلی وضاحت کی جائے گی ۔۔