لکھنؤ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں زائد از ایک صدی قدیم مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرتے ہوئے اس کو گورنر رام نائیک کی منظوری کے بعد آر ایس ایس کے نظریہ ساز ’’دین دیال اُپادھیائے‘‘ سے موسوم کیا گیا۔ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے گزشتہ سال جون میں مغل سرائے ریلوے جنکشن کو اپادھیائے سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اپادھیائے نے 1968ء کے دوران ضلع چنرولی کے مغل سرائے جنکشن پر پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے تھے۔ ریاستی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ تجویز وزارت ریلوے کے دوران کی گئی تھی۔ اس کو گورنر کی منظوری کے لئے راج بھون سے رجوع کیا گیا تھا جنہوں نے گزشتہ روز منظوری دی تھی۔ مغل سرائے سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کا پیدائشی مقام بھی ہے۔ سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیشن کا نام پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن کی حیثیت سے تبدیل کردیا گیا ہے۔ مرکز نے تمام کی تبدیلی سے ’’اصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اس تاریخی ریلوے اسٹیشن کے نام کی تبدیلی کی سخت مذمت کی ہے۔ برطانوی نوآبادتی دور میں تعمیر شدہ یہ اسٹیشن دہلی ۔ ہاوڑہ روٹ پر اہم جنکشن تھا۔