مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کے نام کی تبدیلی کیخلاف راجیہ سبھا میں احتجاج

نئی دہلی ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے تاریخی مغل سرائے ر یلوے اسٹیشن کا نام بدلتے ہوہے اس کو جن سنگھ لیڈر دین دیا اپادھیائے سے موسوم کرنے کی تجویز کو منظوری کے خلاف راجیہ سبھا میں آج شوروغل اور ہنگامہ آرائی کے دوران کچھ دیر کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کی گئی۔ ایس پی کے برہم ارکان احتجاج کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں پہنچ گئے اور مقررہ کارروائی کو روک دیا، جس کے نتیجہ میں نائب صدرنشین پی جے کوریئن کو 10 منٹ کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کیلئے مجبور ہونا پڑا۔ بعدازاں جیسے ہی دوسری مرتبہ اجلاس شروع ہوا اترپردیش کی جماعتوں بی ایس پی اور ایس پیکے ارکان نے دوبارہ احتجاج کیا۔ مغل سرائے ریلوے اسٹیشن 1862 میں قائم کیا گیا تھا جب ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہاوڑہ کو دہلی سے مربوط کیا تھا۔