مغز کا سالن

اجزاء: مغز ایک عدد،پیاز ایک عدد، ٹماٹر ایک عدد، لونگ چار عدد، گھی حسبِ ضرورت، نمک حسبِ ضرورت، سرخ مرچ حسبِ ضرورت، ہرا دھنیا حسبِ ضرورت، ہری مرچ حسبِ ضرورت، ادرک حسبِ ضرورت (کٹا ہوا ،پانی حسبِ ضرورت)
ترکیب: برتن میں مغز, لونگ، نمک اور پانی ملا کر اس کو اْبال لیں۔دو ابال آنے پر اسے چولہے پر سے اتار لیں۔اب گھی گرم کرکے اس میں پیاز گولڈن کرکے نکال لیں اور پیاز کو کسی پلیٹ میں پھیلا دیں۔اسی گھی میں ٹماٹر ڈالیں اور نمک مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر مصالحہ تیار کریں۔پیاز کو پیس کر اس میں ڈال دیں۔اس کے بعد مغز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے اس میں ڈالیں اور اس کو دو منٹ تک بھونیں۔پھر ہری مرچ اور ادرک ڈالیں اور چند منٹ تک دَم دے کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔جب گھی چھوڑ دے تو اتار لیں۔مغز کا مزیدار سالن تیار ہے۔