برسلز۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )امریکی صدر براک اوباما نے مغربی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ’کریمیا پر ماسکو کے قبضے‘ کے خلاف متحد ہو کر مؤثر انداز میں کھڑے ہو جائیں۔ انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ روسی حکام یہ سمجھیں گے کہ ’ظالم قوت‘ جیت نہیں سکتی۔ اپنے اس چھ روزہ دورہ یورپ کے دوران برسلز وہ واحد مقام تھا، جہاں اوباما کو تقریر کرنی تھی۔ برسلز میں صدر اوباما اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ اینڈرس فوگ راسموسن نے یورپ کے مشرقی علاقوں میں نیٹو کی فوجی موجودگی میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا۔