مغربی کنارہ پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی کو ہلاک کردیا

یروشلم۔ 16ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارہ پر حراستی آپریشن کے دوران ایک فلسطینی شہری کو گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ فوج کے ایک بیان کے مطابق فلسطینیوں نے قلندیا کے پناہ گزین کیمپ میں حراستی آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے بعد اسرائیلی فوج کو بھی اپنے دفاع کیلئے جوابی فائرنگ کرنی پڑی جس میں ایک فلسطینی ہلاک اور ایک دیگر شہری زخمی ہوگیا۔ فلسطینی میڈیکل افسران نے مہلوک فلسطینی کی 20 سالہ محمود عبداﷲ کی حیثیت سے شناخت کی ۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جو دراصل یروشلم میں مقدس مقام کے تنازعہ پر پیدا ہوئی ہے حالانکہ مغربی کنارہ پر اب تک حالات پُرامن تھے لیکن حراستی آپریشن کے دوران یہاں بھی فائرنگ ہوئی ۔