مغربی کنارہ میں فلسطینی حملہ آور ہلاک

یروشلم /26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی شخص نے زیر قبضہ مغربی کنارہ کی چوکی پر تعینات فوجیوں پر اچانک فائرنگ کردی، جس کی وجہ سے کوئی ہلاک نہیں ہوا، لیکن حملہ آور کو فوج نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔

نیپال میں مزید پانچ مابعد زلزلہ جھٹکے
کٹھمنڈو /26 جون (سیاست ڈاٹ کام) پانچ مزید مابعد زلزلہ جھٹکے نیپال کے مختلف علاقوں میں اندرون تین گھنٹے محسوس کئے گئے۔ دو ماہ قبل مہلک زلزلے نے نیپال کو دہلاکر رکھ دیا تھا، جس میں 9 ہزار جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ تینوں جھٹکوں کی شدت 4.3 کے آس پاس تھی۔