لندن۔19جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ نے خفیہ طور پر بوسنیا کے ایک دور افتادہ دیہات کے قریب یورپ کے قلب میں اراضی خریدی ہے جو اندیشہ ہے کہ مغربی ممالک میں تباہ کن دہشت گرد حملے کرنے کیلئے ایک اڈہ قائم کرنے کے کام آئے گی ۔ دولت اسلامیہ کے کم از کم 12جنگجو جو اس دیہات کے متوطن ہے ‘ شام روانہ ہوچکے ہیں ۔ ان میں پانچ مبینہ طور پر ہلاک ہوچکے ہیں ۔