نئی دہلی /19 جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی ساحل میں زبردست بارش جاری ہے، خاص طورپر ممبئی کونکن کے علاقے متاثر ہیں۔ خانگی شعبہ موسمیات اسکائی میٹ کے بموجب جنوبی گجرات اور کیرالا کے ساحل کے قریب بھی بارش جاری ہے اور مغربی ساحلی علاقہ میں مزید تین دن موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے بموجب کونکن اور گوا میں آئندہ 72 گھنٹے 20 جون کی صبح سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔