سنا ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یمن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ موافعت حکومت فورسیس اور باغیوں کے درمیان زبردست لڑائی میں کم از کم 28 لوگ ہلاک ہوگئے ۔ سعودی زیر قیادت اتحادی فوج کے فضائی حملوں کی پشت پناہی کے حکومت کے فورسیس حالیہ ہفتوں میں مغربی ساحل کے ساتھ پیشرفت کررہے ہیں کیوں کہ وہ باغیوں سے لڑائی کرتے ہیں جنہیں حوتین کہا جاتا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ باغیوں نے ٹاون یلفازا پر کئے گئے ان کے حملہ میں 18 حکومتی فورسیس کو ہلاک اور 30 کو زخمی کردیا ۔ کل کے حملہ میں کم از کم 10 باغی ہلاک ہوئے ۔ عہدیداروں نے ان کی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط کے ساتھ یہ بات بتائی کیوں کہ وہ میڈیا کو واقف کروانے کے مجاز نہیں ہیں ۔ یہ اتحادی فوج ایران کی پشت پناہی کے باغیوں سے مارچ 2015 سے لڑائی کررہی ہے ۔۔