کولکتہ ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 20 ٹن سڑا ہوا گوشت جو سمجھا جاتا ہیکہ مردہ مویشیوں کا تھا اور ہوٹلوں کو سربراہ کیا جانے والا تھا، ضبط کرلیا گیا۔ شمالی 24 پرگنہ ضلع اور اس کے پڑوسی علاقوں میں یہ ضبطی عمل میں آئی۔ گوشت کے ایک ہزار پاکٹ جن کا وزن 20 کیلو گرام فی پاکٹ تھا۔ نرکیل ڈنگا علاقہ کے ایک کولڈ اسٹوریج سے ضبط کئے گئے۔