مغربی بنگال کے پنچایت انتخابات میں تشدد ، خاطیوں کو سزاء کا عہد

کولکاتہ ۔ 18اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال ریاستی الیکشن کمشنر اے کے سنگھ نے پولیس انتظامیہ سے کہا کہ جو افراد پنچایت انتخابات کے سلسلے میں مختلف اضلاع میں جھڑپوں میں ملوث ہیں اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ بایاں محاذ ، کانگریس اور بی جے پی نے برسراقتدار ترنمول کانگریس پر دہشت کو بے لگام چھوڑدینے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ پنچایت انتخابات کیلئے اپوزیشن پارٹیوں کے امیدوار اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کررہے تھے ۔ ترنمول کانگریس نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انھیں مسترد کردیا ہے ۔ کلکتہ ہائیکورٹ نے 17 ا پریل کو انتخابات پر حکم التواء جاری کیا تھا ۔