کولکتہ ۔ /25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج ایک احتجاجی جلوس نکالا تاکہ تیسرے مرحلے کے پنچایت انتخابات کیلئے پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کے دوران پرتشدد واقعات پیش آئے ۔ سی پی آئی ایم نے ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے ۔وہ پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور ریاستی حکومت مخالف نعرے لگارہے تھے۔