مغربی بنگال پر غنڈوں کی حکومت:ارون جیٹلی

نئی دہلی ۔ 14مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ مغربی بنگال پر غنڈوں کی حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر بی جے پی امیت شاہ کے کولکتہ میں روڈ شو کے دوران تشدد سے ثابت ہوتا ہے کہ مغربی بنگال پر غنڈوں کی حکومت ہے ۔ تشدد پر قابو پانے کیلئے ریاستی حکومت نے کیا کیا تھا ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ مغربی بنگال کو آزادانہ اور منصفانہ رائے دہی کیلئے تشدد سے پاک علاقہ بنایا جانا چاہیئے ۔