مغربی بنگال میں ہلکی شدت کا زلزلہ

کولکاتہ ۔26 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہلکی شدت کے زلزلے کا ایک جھٹکہ جس کی شدت ریختر پیمانے پر 4.8 ریکارڈ کی گئی مغربی بنگال کے ضلع بانک پورہ اور اس کے قریبی علاقوں میں آج محسوس کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے بموجب سرکاری ذرائع نے کہا کہ جھارکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں بھی زلزلے کا جھٹکہ محسوس کیا گیا ۔ ڈومکا ، راج محل اور دودھ گھر اضلاع زلزلے سے متاثر ہوئے ۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی تاحال کہیں سے بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ زلزلے کا مبدا وانگ پورہ میں سطح زمین سے 23.3 درجہ عرض بلد شمالی کی گہرائی میں واقع تھا ۔