مغربی بنگال میں پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان تصادم

سلیگوڑی (مغربی بنگال) ۔ 26 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) رام گھاٹپر برقی شمشان گھاٹ کے قیام کے خلاف احتجاج کے دوران تصادم میں 6 افراد زخمی ہوگئے اورایک پولیس کی گاڑی کو نذر آتش کردیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے برقی شمشان گھاٹ کے قیام سے فضائی آلودگی میں اضافہ کے اندیشہ سے زنجیری بھوک ہڑتال شروع کردی تھی جبکہ آج یونیفارم میں ملبوس ایک شخص سے احتجاجیوں کا زبردست تخلیہ کروانے لگا جس پر ان لوگوں نے پولیس ملازمین پر اینٹوں سے حملہ کردیا جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کردینے پر برہم ہجوم نے پولیس کی ا یک گاڑی کو نقصان پہنچایا۔