مغربی بنگال میں پروین توگاڈیہ کے داخلہ پر پابندی

کولکتہ ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال حکومت نے وشوا ہندو پریشد کے لیڈر پروین توگاڈیہ کے ریاست میں داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکومت نے اندیشہ ظاہر کیا ہیکہ ان کی آمد سے ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور بدامنی پیدا ہوگی۔ حکومت نے دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی ہیکہ وہ اپنے علاقوں میں اس اعلامیہ پر سختی سے عمل کریں۔ معتمد داخلہ باسودیپ بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال کے تمام ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ پروین توگاڈیہ کو ریاست میں داخل ہونے نہ دیں۔ اس دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر مرلی منوہر جوشی نے حکومت مغربی بنگال کے اس فیصلہ کو غیر درست قرار دیا ہے۔ چیف منسٹر مغربی بنگال نے توگاڈیہ پر پابندی عائد کرکے زیادتی کی ہے۔