مغربی بنگال میں پرتشدد احتجاج 5 گاڑیاں نذر آتش

ہوڑہ ( مغربی بنگال ) ۔ 17 ۔ اپریل : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع ہوڑہ کے علاقہ شالیمار میں آج ایک مقامی کارپوریٹر کے بھائی کی ہاسپٹل میں موت کے بعد تشدد پر آمادہ ہجوم نے 5 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا اور ایک گودام کو آگ لگانے کی کوشش کی ۔ پولیس نے بتایا کہ ہجوم نے 4 لاریوں اور ایک خانگی کار کو نذر آتش کردیا اور ایک گودام کو آگ لگانے کی ناکام کوشش کی ۔ تاہم 5 فائر انجنوں نے فی الفور آگ پر قابو پالیا ۔ یہ واقعہ علاقہ شالیمار کے ریلوے یارڈ میں پیش آئے دو گروپوں کے تصادم کا سلسلہ ہے جہاں پر 7 اپریل کو 2 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ جس میں ایک ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے کونسل کا بھائی ونود سنگھ تھا۔

یو پی میں کشیدگی
باغپت17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اہیدہ دیہات کشیدگی کی گرفت میں آگیا جبکہ عوام کا ایک گروپ ایک عبادتگاہ میں داخل ہوگیا اور دو افراد کو زدوکوب کرنے کے علاوہ لاوڈ اسپیکر توڑ پھینکا ۔ یہ واقعہ کل رات پیش آیا جبکہ ملزم عبادتگاہ میںداخل ہوگئے اور دو افراد کو مار پیٹ شروع کردی۔ لاوڈ اسپیکرس کو نقصان پہنچایا ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس شرد سچن نے کہا کہ مبینہ طور پر پارٹیوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی تا کہ فرار ہوسکے ۔ پولیس فورس دیہات میں تعینات کردی گئی ہے تا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔