آسنسول ۔ 30مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امتناعی احکام جاری ہیں اور انٹرنیٹ خدمات آج مسلسل تیسرے دن بھی معطل ہیں جبکہ صنعتی قصبہ آسنسول میں معمولات زندگی بتدریج بحال ہوتے جارہے ہیں۔ یہاں پر 4 اپریل تک امتناعی احکام برقرار رہیں گے۔ قبل ازیں آسنسول میں رام نومی جلوس کے دوران پرتشدد واقعات کی وجہ سے یہاں پر کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک مسجد کے امام کی شہادت کی اطلاع تھی لیکن اس کی توثیق نہیں ہوسکی۔ بی جے پی کے مرکزی وزیر بابل سپریو کو کل رات فساد زدہ علاقہ کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا جس کے بعد پولیس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔