مغربی بنگال میں بم دھماکہ ، دو ہلاک ، 4 زخمی

مالدہ (مغربی بنگال)۔ /17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم دو افراد ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے ۔ جبکہ اس علاقے میں بین الاقوامی لینڈ پورٹ مہادی پور ضلع مالدا میں بم سازی کے دو ران ایک دھماکہ ہوا ۔ افراد کا ایک گروپ بم تیار کررہا تھا جبکہ بھاگیرتی ندی کے کنارے دھماکہ ہوا ۔ ایک شخص برسرموقع اور دوسرا ہاسپٹل کے راستے میں فوت ہوگیا ۔ زخمیوں کو مالدہ میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے اور ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔