مغربی بنگال میں امیت شاہ کا مجوزہ پروگرام

نیتاجی انڈور اسٹیڈیم کی بکنگ منسوخ ، ترنمول کانگریس لاتعلق
کولکتہ ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ سرکاری انڈور اسٹیڈیم میں جہاں صدر امیت شاہ خطاب کرنے والے تھے، پروگرام کی بکنگ منسوخ کردی گئی ہے۔ حکمراں ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے میں ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ریاستی بی جے پی جنرل سیکریٹری ایس باسو نے بتایا کہ 26 اگست کو ہم نے نیتاجی انڈور اسٹیڈیم کے حکام سے ملاقات کی اور کولکتہ پولیس کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے بکنگ کرائی لیکن 30 اگست کو ہمیں بتایا گیا کہ اسٹیڈیم پورے ماہ کیلئے بک ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ امیت شاہ 11 تا 13 ستمبر مغربی بنگال کا دورہ کررہے ہیں۔ ترنمول کانگریس ذرائع نے کہا کہ بکنگ کی منسوخی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔