مغربی بنگال : بجلی گرنے اور دیوار منہدم ہونے سے 8 اشخاص ہلاک

بہرام پور ( مغربی بنگال) ۔2مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرشد آباد ضلع میں آج بجلی گرنے اور دیوار منہدم ہونے کے علحدہ واقعات میں 8اشخاص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضلع میں آج صبح چار گھنٹے تک شدید بارش ہوئی ‘ بجلی گرنے سے دو اشخاص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ وہ اس ضلع کے کھرگرام علاقہ میں کھتیوں میں کام کررہے تھے ۔ بجلی گرنے کے ایک اور واقعہ میں اس ضلع کے بھرت پور علاقہ میں ایک 12سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا جبکہ وہ ایک کھیت میں کھیل رہا تھا ۔