مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن کا کھلونا نما ہتھیار کے ساتھ احتجاج

کولکتہ۔/22ستمبر،  ( سیاست ڈاٹ کام ) بائیں بازو محاذ کے ارکان اسمبلی نے ضلع مرشد آباد میں کل نکالے گئے جلوس میں ترنمول کانگریس کے پرچموں کے ساتھ اصلی پستولوں کا مظاہرہ کرنے پر آج ایوان میں کھلونا نما بندوقوں (ٹوائز گن ) کے ساتھ احتجاج کیا جس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ احتجاج غیر جمہوری اور سیاسی مایوسی کا مظہر ہے۔ بعد ازاں لیفٹ پارٹیوں کے ارکان نے ایوان کا بائیکاٹ کردیا۔