جکارتہ 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی انڈونیشیا میں آج ایک طاقتور زلزلہ محسوس کیا گیا ۔ زلزلہ پیما پر اس کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی ۔ امریکہ ماہرین طبقات الارض نے یہ بات بتائی ۔ تاہم اس زلزلہ کے بعد کسی طرح کی سونامی کی وارننگ نہیں دی گئی ہے ۔ فوری طور پر زلزلہ کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی بھی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار ڈیانا راہئیو نے کہا کہ یہ زلزلہ سماٹرا کے بھی کچھ حصوں میں محسوس کیا گیا تھا اور یہاں اس کی شدت بھی زیادہ تھی ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ فوری طور پر سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔