معین قریشی کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد

نئی دہلی ۔ یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ایک متنازعہ تاجر معین اختر قریشی کی انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے ہاتھوں نقد رقم کی غیرقانونی منتقلی کے مقدمہ میں گرفتاری کے خلاف پیش کردہ درخواست مسترد کردی۔ جسٹس وپن سنگھی اور جسٹس سی ایس تیجی پر مشتمل ہائیکورٹ کی بنچ نے انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے اس ادعا کو قبول کرلیا کہ معین قریشی کی گرفتاری غیرقانونی نہیں ہے اور اس کی درخواست جو حبس بیجا کے خلاف پیش کی گئی ہے ، ناقابل قبول ہے۔ معین قریشی نے اپنی درخواست میں ادعا کیا تھا کہ اس کی گرفتاری غیرقانونی اور قانونی طریقہ کا استحصال ہے۔ حکومت نے بھی معین قریشی کے الزامات مسترد کردیئے تھے۔