معین الحق ہندوستان میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر

اسلام آباد، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے سفارت کار معین الحق کو ہندوستان میں اپنا نیا ہائی کمشنر مقرر کیا ہے اور جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے ۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو میڈیا کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم تقرری ہے کیونکہ ہندوستان میں انتخابی عمل تقریبا ختم ہو چکا ہے اور انتخابات کے بعد دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان بات چیت کا نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے ۔