نئی دہلی ۔ /2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ تاجر معین اختر قریشی نے جو کالے دھن کے کیس میں ماخوذ ہیں بیرونِ ملک جانے کیلئے جھوٹا دعویٰ پیش کیا تھا ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے آج شہر کی عدالت کو یہ بات بتائی ۔ محکمہ نے انکی ضمانت شرائط میں تبدیلی لانے کی خواہش کی ۔ معین قریشی گوشت کے ایکسپورٹر ہیں ۔ انکے تعلق سے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ انہیں مستقبل میں ہندوستان چھوڑنے سے قبل عدالت سے پیشگی اجازت لینی چاہئیے ۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ اجئے گارگ نے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے وکیل سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مناسب طریقے سے درخواست دیں اور اس کیس کی آئندہ سماعت 7 اپریل کو مقرر کی گئی ہے ۔