معیشت کی بہتر ترقی کے اقدامات ضروری : وزیر فینانس

نئی دہلی۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیلنجوں سے بھرپور معیشت کا سامنا کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ تیز رفتار شرح ترقی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا تقاضہ ہے کہ جلد از جلد شرح ترقی میں اضافہ کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت فینانس کے لئے یہ چیالنجوں کا سامنا کرنے کا وقت ہے، کیونکہ گزشتہ دو سال سے معیشت سست رفتار ہوگئی ہے۔ اس سمت میں اقدامات کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کیا جاسکتا۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔