پارچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل پارٹی ورکرس سے ڈاکٹر جے پرکاش نارائن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( آئی این این ) : لوک ستہ پارٹی کے قومی سطح کے صدر ڈاکٹر جے پرکاش نارائن نے آج عوام سے اپیل کی کہ انہیں لوک سبھا کے لیے منتخب کریں اور یو پی اے کے دس سالہ دور حکومت میں معیشت کو جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی کے لیے ان کے مشن میں ان کی مدد کریں ۔ سیاست کی نوعیت میں تبدیلی اور آندھرا پردیش کی تقسیم کے پیش نظر حکومت ہند کی جانب سے دئیے گئے تیقنات کو پورا کرنے میں ان کی مدد کریں ۔ ڈاکٹر جے پرکاش نارائن حلقہ لوک سبھا ملکاجگیری سے مقابلہ کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل پارٹی ورکرس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دس سال تک اگر ہر سال کم از کم ایک کروڑ ملازمتیں پیدا نہیں کئے گئے تو ملک کو اداسی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ڈاکٹر جے پرکاش نارائن نے کہا کہ چین میں مینو فیکچرنگ شعبہ میں ایک سال میں ایک کروڑ جابس پیدا کئے گئے جب کہ ہندوستان میں گذشتہ دس سالہ یو پی اے دور حکومت میں مینوفکچرنگ شعبہ میں ایک لاکھ جابس بھی پیدا نہیں کئے گئے ۔۔