بامبئے ہائی کورٹ میں غیر سرکاری تنظیم کی شکایت
ممبئی۔/25اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ تاثر پیش کرتے ہوئے کہ معمر شہریوں کیلئے آن لائن معلنہ فلاحی اسکیمات اور سہولیات ناکافی ہیں تو غیر سرکاری تنظیم ( این جی او ) کو چاہیئے کہ حکومت مہاراشٹرا کو یہ مشورہ دیا جائے کہ اس خصوص میں مزید کیا اقدامات کئے جائیں۔ جسٹس شانتا نوکیمکر اور مکرنہ کریٹک پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے ایک این جی او مشن جسٹس کی داخل کردہ مفاد عامہ کی ایک درخواست پر سماعت کی جس میںوالدین اور شہریوں کی دیکھ بھال اور بہبود کے قانون کے بارے میں شعور بیداری اور موثر عمل آوری کیلئے حکومت کو ہدایت دینے کی گذارش کی گئی۔ اگرچیکہ ریاستی حکومت نے یہ ادعا کیا ہے کہ سینئر شہریوں کیلئے آن لائن پر مطلوبہ ڈاٹا پیش کردیا گیا اور تفصیلات حاصل کرکے استفادہ کیا جاسکتا ہے لیکن غیر سرکاری تنظیم کا یہ استدلال ہے کہ معمر شہریان انٹرنیٹ یا اسمارٹ فون استعمال نہیں کرتے لہذا آن لائن پر اطلاعات ان کیلئے بے فیض ہیں لہذا سرکاری اسکیمات اور سہولیات کی تفصیلات عوامی مقامات جیسے پولیس اسٹیشنس، شاپنگ مال، پبلک گارڈنس پر آویزاں کئے جائیں۔ جس پر ہائی کورٹ نے اس خصوص میں این جی اوز کو ایک حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔