معمرنن مزید چند دن ہاسپٹل میںقیام کی خواہاں

رانا گھاٹ(مغربی بنگال) 19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) 71سالہ معمر نن کی کانونٹ اسکول میں اجتماعی عصمت ریزی کے پانچ دن بعد بھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ‘ جب کہ صدمہ سے دوچار اس خاتون نے مزید چند دن ہاسپٹل میں رہنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ ہاسپٹل انتظامیہ نے نن کی یہ درخواست قبول کرلی حالانکہ وہ مکمل صحت یاب ہوچکی ہیں اور انہیں ڈسچارچ کیا جاسکتا ہے ۔ حکومت مغربی بنگال نے کل یہ مقدمہ سی بی آئی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس واقعہ کے خلاف شدید برہمی کے باوجود مجرمین اب تک آزاد گھوم رہے ہیں۔