٭ لوہے کے ڈاک ٹکٹ سب سے پہلے بھوٹان نے جاری کئے تھے ۔
٭ گیانا دنیا میں گول ٹکٹ جاری کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا ۔
٭ گرے نائیٹ دنیا کا سب سے زیادہ سخت پتھر ہے ۔
٭ ربڑ پر پہلا اخبار فرانس میں 1850 ء میں شائع ہوا تھا ۔
٭ انگریزی زبان کا مشہور شاعر ملٹن نابینا تھا ۔
٭ دنیا کا سب سے بڑا بجلی گھر کینیڈا میں ہے ۔
٭ برف جمانے کیلئے امونیا گیس استعمال کی جاتی ہے ۔
٭ دنیا میں سب سے زیادہ سگریٹ نوشی امریکہ میں کی جاتی ہے ۔
٭ مشرقی اور مغربی جرمنی کو جدا کرنے والی مشہور دیوار برلن جوتوڑی جاچکی ہے 1961ء میں تعمیر ہوئی تھی ۔
٭ دنیا بھر میں 850 سے زیادہ آتش فشاں موجود ہیں ۔
٭ ارجنٹائن کا شہر بیونس آئرس براعظم جنوبی امریکہ کا سب سے بڑا شہر ہے ۔
٭ ریڈار برطانوی سائنسدانوں نے ایجاد کیا تھا ۔
٭ ارجنٹائن کی سرکاری زبان ہسپانوی ہے ۔