معلومات کا خزانہ

٭ چیونٹی کے کاٹنے سے جلن فارمک ایسڈ کی وجہ سے ہوتی ہے ۔
٭ ہائیڈروجن بم اور کوبالٹ بم میں سے کوبالٹ بم زیادہ خطرناک ہے ۔
٭ ہاتھی کے دماغ کا وزن 11 پونڈ ہوتا ہے ۔ اور رفتار 30 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے ۔
٭ سورج پر سب سے زیادہ ہائیڈروجن گیس پائی جاتی ہے ۔
٭ پرندوں میں سب سے زیادہ عمر کوے کی ہوتی ہے ۔

٭ سانپ 2 سال تک کھائے پئے بغیر زندہ رہ سکتا ہے ۔
٭ ہیرا جلایا جاسکتا ہے پگھلایا نہیں جاسکتا ۔
٭ الماس کو انگریزی میں ڈائمنڈ اور یاقوت کو روبی کہتے ہیں ۔
٭ ایک میل میں 1.6 کیلومیٹر ہوتے ہیں ۔
٭ چمگادڑ ایسا جانور ہے جو اڑتا بھی ہے اور دودھ بھی دیتا ہے ۔ اس کو دیکھ کر انسان کے ذہن میں ریڈار (Radar) بنانے کا خیال آیا ۔ چمگادڑ کی آنکھیں نہیں ہوتیں ۔
٭ مینڈک ایسا جانور ہے جو 6 ماہ جاگتا اور 6 ماہ سوتا ہے ۔ اس کی انگلیوں پر ناخن نہیں ہوتے ۔ پانچوں انگلیوں کے درمیان جو جھلی ہوتی ہے وہ تیرنے میں مدد دیتی ہے ۔ آنکھیں سر پر ہوتی ہیں ۔ مینڈک پچھلی ٹانگوں کی مدد سے چھلانگ لگاتا ہے ۔
٭ انسان کے جسم کے دو حصے ناخن اور بال ایسے ہیں جو مرنے کے بعد بھی کچھ عرصہ بڑھتے رہتے ہیں جبکہ آنکھیں 12 گھنٹے تک محفوظ رکھی جاسکتی ہیں ۔

٭ سب سے پہلے وٹامن سی دریافت ہوا ۔ وٹامن ایچ کی کمی سے گنجے پن کی بیماری پیدا ہوجاتی ہے ۔
٭ کوئلہ اور ہیرا کاربن (Carbon) کی دو مختلف شکلیں ہیں ۔
٭ شیشے کے بنیادی اجزاء سوڈا ، چونا اور ریت ہیں ۔
٭ ہنگ کی بو لہسن جیسی ہوتی ہے ۔ اصلی ہنگ کی پہچان یہ ہے کہ آگ لگانے سے یہ موم بتی کی طرح جلنے لگتی ہے ۔