معلومات قرآن پاک

٭ قرآن پاک کے لفظی معنی’ تلاوت کیا گیا، کے ہیں۔
٭ قرآن پاک 23 سال اور چند ماہ کے عرصہ میں نازل ہوا۔
٭قرآن پاک کی سب سے بڑی سورۃ، سورۂ البقرہ ہے۔
٭ قرآن پاک کی سب سے چھوٹی سورۃ، سورۂ الکوثر ہے۔
٭ قرآن پاک کی 86 سورتیں مکتہ المکرمہ میں نازل ہوئیں۔
٭ قرآن پاک کی 28 سورتیں مدینۃ المنورہ میں نازل ہوئیں۔
٭ قرآن پاک میں 26 انبیائے کرام کا ذکر ناموں کے ساتھ آیا ہے۔
٭ قرآن پاک میں پیغمبر حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر سب سے زیادہ مرتبہ آیا ہے۔
٭ قرآن پاک میں ایک صحابی حضرت زیدؓ کا ذکر نام کے ساتھ آیا ہے۔
٭ قرآن پاک میں سب سے زیادہ قوم بنی اسرائیل کا ذکر آیا ہے۔