معلنہ طرحی غزل مسابقہ کے نتائج کا اعلان

انعام اول ، دوم اور سوم کے علاوہ 20 شعراء کو ترغیبی انعامات
حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کی جانب سے معلنہ طرحی غزل ( کبھی تو بھول کر آؤ کبھی تو پوچھ کر دیکھو ) مسابقہ کے نتائج کا اعلان ادارہ کی جانب سے مقرر کردہ پینل نے کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ادارہ کو تقریبا 100 سے زائد شعراء کی طرحی غزلیں حاصل ہوئیں جن میں سے 23 شعراء کو انعام کے لیے منتخب کیا گیا ۔ انعام اول مبلغ 5000 روپئے کا مستحق انتظار نعیم بلیماران دہلی ، انعام دوم مبلغ 3000 روپئے کا مستحق جناب کامل حیدرآبادی ، اور انعام سوم مبلغ 2000 روپئے کا مستحق ڈاکٹر عارف انکسار کو قرار دیا گیا ۔ جب کہ دس ترغیبی انعامات فی کس مبلغ 1000 روپئے حاصل کرنے والوں میں جی کے مصطفی رہبر ، باقر تحسین ، سید اکرام اللہ ، ڈاکٹر سلیم عابدی ، انجنی کمار گوئل ، الہام واحدی ، محمد فہیم انصاری ناشر ، تقی عسکری ولا ، اشفاق الرحمن انصاری اور سرور ہاشمی شامل ہیں ۔ فی کس مبلغ 500 روپئے ترغیبی انعام حاصل کرنے والوں میں وحید اسیر ، محمد مصطفی ناز ، انیس پروین ، محمد انور احمد انور ، صادق علی فریدی ، اعجاز احمد خاں اعجاز ، سید محمد الحسینی ذیشان ، صابر کاغذ نگری ، تنویر تاج اور محمد انیس فاروقی شامل ہیں ۔ قبل ازیں ادارہ نے شعراء سے غزلیں حاصل کر کے انہیں انعامات سے نوازا تھا ۔ ادارہ کی خواہش ہے کہ شعراء کی ہمت افزائی کے لیے اس طرح کا پروگرام گاہے بہ گاہے جاری رکھا جائے تاکہ اردو ادب کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو ۔۔