حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآبادمیں 83 سال سے قائم معظم جاہی مارکٹ کی تزین نو کا کام تیزی سے جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ کام اکٹوبر کے ختم تک یا نومبر کے اوائل تک مکمل ہوجائیں گے ۔ برسوں سے نظرانداز کئے جانے کے بعد تزین نو کے کام 16 اگسٹ سے شروع کئے گئے تھے۔ اس سلسلہ میں پرنسپال سکریٹری تلنگانہ اروندکمار نے خصوصی دلچسپی لی ۔ تزین نو کے کاموں سے بیوپاریوں میں خوشی کی لہر پیدا ہوئی ہے ۔ نیا اسٹارم واٹر ڈرینج سسٹم لگانے سے بارش کی صورت میں پانی جمع نہیں ہورہا ہے ۔ قدیم گھڑیاں بھی درست کردی گئی ہیں ، نئی لائنس لگانے کے ساتھ قدیم عمارت روشنیوں سے چکاچوند ہوگئی ہے ۔