معطل پروفیسر ماوسٹوں سے روابط کا ملزم ضمانت پر رہا

ناگپور ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) معطل دہلی یونیورسٹی کا پروفیسر جی ایم سائی بابا جو ناگپور سنٹرل جیل میں قید تھا جبکہ اس پر ماوسٹوں سے روابط رکھنے کا الزام عائد کیاگیا تھا۔ بامبے ہائیکورٹ کی جانب سے تین ماہ کیلئے عارضی ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کردیا گیا۔ وہیل چیر پر منحصر انگلش لکچرر کو مہاراشٹرا پولیس نے مئی 2014ء میں ماوسٹوں سے روابط رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے ناگپور سنٹرل جیل میں ایک سال سے زیادہ عرصہ تک قید رکھا تھا۔