معطل سب انسپکٹر کا اقدام خود کشی

حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : رشوت خوری کے الزامات میں خدمات سے معطل سب انسپکٹر نے آج خود کشی کا اقدام کیا ۔ ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر سائیدلو کو رشوت خوری ؤ بدعنوانیوں میں ملوث ہونے پر کمشنر نے معطل کردیا تھا ۔ اس معطلی کے خلاف آج سب انسپکٹر نے کمشنریٹ سائبر آباد پہونچکر کیڑے مار دوا کا استعمال کرلیا ۔ تاہم کمشنریٹ سیکوریٹی عملہ نے فوری سب انسپکٹر کو تحویل میں لیا اور دواخانہ منتقل کردیا ۔ ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر نے مچھر مارنے کی دوا کا استعمال کیا تھا ۔