معروف کمپنی کے چاکلیٹس میں کاپر تار ؟

اُدھاگا منڈلم ( ٹاملناڈو ) ۔ 6 جولائی ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) میاگی نوڈلس پر جاری تنازعہ ابھی پوری طرح ختم بھی نہیں ہوا کہ ایک طالب علم کو چاکلیٹ میں کاپر کے تار برآمد ہوئے ۔ شیبو نامی اس طالب علم نے جن کے والد آل انڈیا ریڈیو میں ملازم ہیں بتایا کہ اُس نے 12 ’’ہارٹ زون ‘‘چاکلیٹس خریدے اور جب انھیں کھولا گیا تو کاپر کے تار موجود تھے ۔ اُس نے فوری کسٹمر کیر سے ربط قائم کرتے ہوئے اس بارے میں شکایت کی لیکن یہ جواب ملا کہ کئی ڈپلکیٹ برانڈس مارکٹ میں موجود ہیں اور وہی ایسا کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد فون منقطع کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ میاگی نوڈلس پرہندوستان میں امتناع عائد کیا گیا ہے ۔