معذور بیٹے کی خدمت کرنے والے باپ کی برطرفی اورایک لاکھ ڈالر کا معاوضہ

نیویارک ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی کمپنی اپنے ایک ہندوستانی نژاد ملازم کو ایک تنازعہ کے عوض ایک لاکھ ڈالرس ادا کرے گی جو دراصل اس نے اس کے معذوربیٹے کی دیکھ بھال کیلئے اپنے تبادلہ کی درخواست کو نامنظور کئے جانے اور بعدازاں اسے نوکری سے برطرف کئے جانے کے خلاف ایک درخواست کا ادخال کیا تھا۔ اشوک پائی نامی شخص ایک وفاقی کنٹراکٹر کیمپر کارپوریشن میں ملازم تھا تاہم کمپنی نے اسے نوکری سے برطرف کردیا تھا اور اس کی جگہ اس سے 20 سال کم عمر کے ایک شخص کو مقرر کرلیا تھا۔ یو ایس ایکوئل ایمپلائمنٹ اپورچونیٹی کمیشن (EEOC) نے الزام عائد کیا کہ کیمبر نے پائی کے معذور بیٹے کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے تبادلہ پر عمل آوری نہ کرتے ہوئے وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ای ای او سی کے مطابق پائی کے بیٹے کا بچپن میں کار حادثہ ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک یعنی 25 سال گزر گئے وہ معذوری کی زندگی گزار رہا ہے۔ پائی نے کمپنی کو صرف یہ درخواست دی تھی کہ اس کا کمپنی کی کسی ایسی برانچ کو تبادلہ کردیا جائے جہاں وہ اپنے بیٹے سے قریب تر رہتے ہوئے اس کی دیکھ بھال کرسکے۔