حیدرآباد ۔ 18 ۔ جون : ( ایجنسیز ) : تلنگانہ ریاست میں عنقریب معذور افراد کے لیے خصوصی شناختی کارڈس جاری کئے جائیں گے جو ملک گیر سطح پر قابل استعمال رہیں گے ۔ اس سلسلہ میں قومی ڈاٹا بیس میں ان کی مکمل تفصیلات جمع کی جارہی ہیں ۔ جیسے ریاست کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے ۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ بہبود خواتین و اطفال ایم جگدیشور نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کے اقدامات کے تحت بروز منگل حکومت تلنگانہ سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلت کی رپورٹ جاری کی گئی ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ نے دیگر شرکاء کے ساتھ معذور افراد پر متحدہ آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم میں سال 2014 تا 2017 کے درمیان ایک مطالعہ کرتے ہوئے رپورٹ تیار کیا تھا ۔۔